بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نیویارک(ممتاز نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ایران کےساتھ قریبی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے ، ایران کےساتھ اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں ۔