بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد، مارگلہ پولیس اسٹیشن کے باہر چوری کا انوکھا واقعہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں پولیس اسٹیشن کے باہر نصب کیمرا چوری ہو گیا۔ پولیس نے 14 روز کی تاخیر سے مقدمہ درج کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چوری تھانہ مارگلہ کے باہر لگے سیف سٹی کیمرا لے اڑے، پولیس 2 ہفتے تک لاعلم رہی، کیمرے کی مالیت ایک لاکھ ، 20 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ 15 روز گزرنے کے بعد سیف سٹی اٹھارٹی کی ٹیم موقع پر پہنچی، 2ستمبر کی چوری کا مقدمہ 16 ستمبر کو تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔