بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترامیم کالعدم ہونے کے بعد نیب کا بند کیسز دوبارہ کھولنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد نیب نے بند کیسز دوبارہ کھولنے کیلئےاحتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔
نیب نے مقدمات دوبارہ چلانے کے فیصلے سےعدالت کو آگاہ کرتے ہوئے درخواست دائرکردی، درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔
درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔
نیب نے 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کی ہے۔
نیب نے آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار اورمفتاح اسماعیل کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس کھولنے کی درخواست دائر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں کرپشن کیسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔