بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نو مئی واقعات میں عمران خان کو الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حامد خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماحامد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ نو مئی واقعات میں عمران خان کو الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب نے وہ نہیں کیا جو ان کو آئین کے مطابق کرنا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت کا رستہ ہر طرح سے روکا جا رہا ہے اور اس جماعت کے لیڈر کو جو ریلیف ملتا ہے اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کو انتخابات سے دور رکھا جائے، دوسرے لیڈرز کو کھلی چھوٹ ہے، مجھے کوئی توقعات نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعات میں عمران خان کو الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دی ہے کہ نو مئی واقعات کی عدالتی کمیشن سے تحقیقات کرائی جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب نے وہ نہیں کیا جو ان کو آئین کے مطابق کرنا چاہیے تھا، 90 روز میں انتخابات کا آئینی کیس انہوں نے ایک مہینہ رکھے رکھا اور نہیں سنا، ملٹری کورٹس کیس کی سماعتیں کیں مگر فیصلہ دیے بغیر رخصت ہو گئے۔