لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی سابق وزیر داخلہ عبداللہ خان سنبل مرحوم کے گھر آمد،سابق وزیراعظم نے مرحوم عبداللہ خان سنبل کے والد حیات اللہ سنبل اور بھائی سیف اللہ سنبل سے ملاقات کی اورعبداللہ خان سنبل کی وفات پر ان کے والد اور اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے مرحوم عبداللہ خان سنبل کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
شہبازشریف نے کہا کہ عبداللہ خان سنبل ایک باوقار، پڑھے لکھے اور باصلاحیت افسر تھے ، عبداللہ خان سنبل ایک نہایت اچھے اور ملنسار شخص تھے، ان کی ناگہانی وفات پر دلی دکھ ہے۔شہباز شریف نے مرحوم کے والد اور بھائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم میں شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
شہباز شریف کی سابق وزیر داخلہ عبداللہ خان سنبل مرحوم کے گھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت








