اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ یکم اکتوبر 2023 تک امریکہ کے دورے پر ہیں۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ معاشرتی مساوات اور حقوق سے متعلق مختلف سیمینارز میں شریک ہونگے۔اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ 25 ستمبر کو بوسٹن یونیورسٹی میں پاکستانی قانونی اصطلاحات سے متعلق خطاب کریں گے،معزز جج ہارورڈ لا اسکول میں آئین اور شرعی قانون پر بھی لیکچر دیں گے،جسٹس منصور علی شاہ ہارورڈ لاء سکول اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے تعاون سے تحقیقی ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے،اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ یکم اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ امریکا سے یکم اکتوبر کو واپس پہنچیں گے،اعلامیہ سپریم کورٹ








