اسلام آباد(ممتازنیوز )استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کی ایک روز بعد ہی برطانیہ واپسی اور نواز شریف سے ملاقات پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ شہباز شریف نواز شریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں۔نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے۔وہ ہوم گراونڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ن لیگ شاید کسی “سپر لیگ “مقابلوں کی منتظر ہے۔آئی پی پی کی سیاست میں آمد کی وجہ سے مقابلے سنسنی خیز ہوں گے۔آئی پی پی اپنی عوام دوستی سے دیگر پارٹیوں کو شکست دے گی۔آئی پی پی دیگر پارٹیوں کی طرح پولیٹیکل ڈیفا لٹر نہیں ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ نواز شریف کے واپس آنے یا نہ آنے سے آئی پی پی کی سیاست کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔میچ سے قبل ٹاس کے لئے کپتان کا گراونڈ میں آنا ضروری ہوتا ہے۔دیکھتے ہیں کہ نواز شریف ٹاس کے لئے خود میدان میں اترتے ہیں یا کسی اور کو بھیجتے ہیں۔
شہباز شریف نواز شریف کو پچ رپورٹ دینے لند ن گئے ہیں، فردوس عاشق اعوان








