ینشوان(ممتازنیوز)چین-عرب ممالک کے چھٹے ایکسپو کا ینشوان، چین میں آغاز ہوگیا۔ ایکسپو 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔چار روزہ ایونٹ میں سعودی عرب، موریطانیہ سمیت50 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں۔اس سال کے ایکسپو میں تجارتی ایونٹس، تجارت اور سرمایہ کاری، جدید زراعت، سرحد پار تجارت، ثقافتی سیاحت، صحت، آبی وسائل کے استعمال اور موسمیاتی تعاون سے متعلق فورمز شامل ہیں۔ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں چئیرمین سینیٹ کا ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے چین-عرب ممالک ایکسپو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی طرف سے مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو خیالات کے تبادلے، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے، اختراعات، اور باہمی ترقی کیلئے رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہےعرب ممالک اور خاص طور پر سعودی عرب کی ایکسپو میں شمولیت انتہائی خوش آئند ہےچین-عرب سٹیٹس ایکسپو سے خطہ مزید ترقی کرے گا، اور معاشی خوشحالی کا بھی ذریعہ بنے گاعرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون اور موجودگی انتہائی خوش آئند ہےثقافتوں اور معیشتوں کو فروغ دینے میں ان کا کردار سب سے اہم ہےچین اور عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہماری پائیدار شراکت داری اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہےسی پیک، ہمارے تعاون کا سنگ بنیاد ہے جو نہ صرف ہماری قوموں کیلئے ترقی کی ضمانت ہے بلکہ چین اور عرب ممالک کے درمیان ایک اہم راہداری کا بھی ذریعہ ہےاس ایکسپو سے چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کے بھی دس سال پورے ہو گئے ہیں ہمیں خطے میں ابھرتی ہوئی بی آر آئی سے مسابقت کے تناظر میں بروقت سرمایہ کاری اور پیش رفت کو یقینی بنانا چاہیےترقی کے مشترکہ وژن کے حصول کیلئے ہمیں مشترکہ منصوبوں جیسے ٹیکنالوجی، تجارت، ٹورزم، کھیل اور دیگر شعبوں میں مواقع تلاش کرنے چاہئے صدر شی جن پنگ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جیسے بصیرت والے لیڈرز کی موجودگی سے میں مستقبل کے بارے میں پر امید ہوںاس قسم کے ایکسپو سے سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم ہوں گےپاکستان بھی سرمایہ کاری کیلئے ایک اہم ملک ہےچین، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیںخطے کی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے ہمیں آپس میں دوطرفہ تعلقات سمیت تجارتی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہےہمیں موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج کو بھی نہیں بھولنا چاہیے اور اس سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہےپاکستان کا عالمی سطح پر کاربن اخراج کے حوالے سے انتہائی کم حصہ ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہےترقی یافتہ ممالک، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی معاونت کرےاس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ ایکسپو اور ہماری مستقبل کی کوششیں ایک خوشحال، ہم آہنگی اور باہم مربوط مستقبل کی راہ ہموار کریں۔
چین-عرب اسٹیٹس ایکسپو کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ویڈیو پیغام








