لاہور(ممتازنیوز)سابق رکن قومی اسمبلی ورہنما مسلم لیگ (ن) شائستہ پرویز ملک نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے لئے جمہوریت کاتسلسل لازم ہے۔وہ اپنی رہائشگاہ پر ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب محمد سلیم بھٹی سے گفتگو کررہی تھیں۔ اس موقع پر سلیم بھٹی نے کہاکہ صدر ذرداری کا میثاق معیشت کا فارمولا اپنا کر جمہوریت مستحکم کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوری استحکام کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں۔معاشی استحکام کے لئے سب جماعتیں ملکر جدوجہد کریں۔پیپلز پارٹی نے میثاق معیشت کی تجویز قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے پیش کی ہے سب جماعتیں ملکر قومی ترقی اور استحکام کے لئے کام کریں۔ اس سے قبل ادارہ استحکام ترقی پاکستان کے تعاون سے پنجاب کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک کا اجلاس بھی ہوا۔دونوں رہنماؤں نے اس سے قبل گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی مدت میں بلاتاخیر آذادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ممکن بنائے، یہ عوام کا حق ہے کہ وہ جس سیاسی جماعت کو منتخب کریں وہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے، انتخابات کے بعد سب سیاسی جماعتیں ملکر پاکستان کو معاشی اور اقتصادی کمزوریوں سے نکالیں، قومی اور عوامی اہمیت کے منصوبے بلا تعطل مکمل کئے جانے چاہئیں حکومتوں کی تبدیلی سے قومی اہداف تبدیل نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ دنیا بھر کی معیشتوں کو کمزور کررہی ہے، ہمیں مل جل کر ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے کام کرنا ہوگا، بارشیں، سیلاب، آسمانی آفت کے ساتھ ساتھ عوامی غکطیوں کا نتیجہ بھی ہے جو ہم انسانوں نے برپاکررکھی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل ہم خود بڑھارہے ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذاتی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں، جس سے نہ صرف پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے معیشت پر اثر پڑرہا ہے بلکہ دھویں سے ماحول بھی پراگندہ ہورہا ہے، صنعتوں کا فضلہ اور دھواں ائر کوالڑی انڈیکس کو متاثر کررہا ہے،گلوبل وارمنگ کی بناء پر پانی کے ذخائر میں بھی کمی ہورہی ہے۔دریاسکڑرہے ہیں، ویسٹ مینجمنٹ کا مناسب انتظام نہ ہونے کی بناء پر کچرے کے انبار تعفن پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ قابل استعمال کچرہ سے توانائی بھی پیدا نہیں کی جارہی۔ جس سے توانائی حاصل کرنے کے سستے ذرائع ضائع ہورہے ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ ذراعت کے شعبے میں بھی ماحول دوست ٹیکنیک اپنا کر بائیوڈائیورسٹی سے کیمیائی کھادوں اور اسپرے سے بچ کر موحول بہتر کیا جاسکتا ہے۔سیلاب سے بچاؤ کے لئے مناسب پالیسیاں بنا کرسیلاب کے شدید نقصانات کے ساتھ ساتھ فصلوں کے ضیاع کو بھی روکا جاسکتا ہے۔گرین ہاؤس بنانے پر بھی سنجیدگی سے عمل در آمد ضروری ہے،عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے اس بات پر ذور دیا کہ ماحول دوست پالیسیوں کا اجراء وفاقی اور صوبائی سطح کے ساتھ ساتھ ضلعی حکومتوں کے ذریعہ بھی اپنایا جائے، قابل تجدیدقدر تی وسائل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات پر مبنی پالیسیاں اپنا کر قومی ترقی میں کردار ادا کیا جاسکتا ہے، اس موقع پر پنجاب کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک کمیٹی کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر سرکردہ ارکان عبداللہ ملک ایڈووکیٹ، شاہنواز خان ریجنل مینیجر ادارہ استحکام ترقی پاکستان، در شہوار، سمیعہ، مس مومنہ، مس فاطمہ، ڈاکٹر جمیل طاہر، عامر نسیم، حسن بن سعادت، خالد قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔








