اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن میں سینئر رہنماؤں کے پارٹی سے اختلافات بڑھنے لگے، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے بعد خواجہ سعد رفیق کے بھی پارٹی عہدیداروں سے تحفظات سامنے آگئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز لاہور مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میںحمزہ شہباز،احسن اقبال ،رانا ثناء اللہ سمیت دیگرسینئر عہدیداران نے شرکت کی مگر خواجہ سعد رفیق اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے حلقے سے سابقہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔
خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز اشعار کی صورت میں ایک معنی خیز ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ
جو ھم پہ گزرے تھے رنج سارےجو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے
جب اپنی اپنی محبتوں کے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے
وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹُھا دیا تھا
انھی درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 20, 2023
جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارےجو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے
جب اپنی اپنی محبتوں کے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے
وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹُھا دیا تھا
انھی درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) دھڑے بندی کا شکار ہوگئی اور اس حوالے سے صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف دوبارہ لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پارٹی قائد نوازشریف کو ان تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔








