بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہم بیٹھک ، مریم نواز لندن پہنچ گئیں

 

 

لندن:ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ساتھ مشاورت کے لیے لندن آئی ہیں۔

ن لیگ کے رہنما شہباز شریف کے لندن پہنچنے کے بعد کل مسلم لیگ ن کے بڑوں کی اہم ترین میٹنگ ہو گی ۔ اس میٹنگ میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مریم نواز لندن میں میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کریں گی ۔ لندن میں مشاورت میں میاں شہباز شریف اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے۔