اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،نگران حکومت انتخابات کے لئے ماحول سازگار بنائے گی،آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کو نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے، انتخابی عمل کے دوران میڈیا کو سہولیات کی فراہمی سمیت اہم امور پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،میڈیا انتخابات کے دوران الیکشن کے مختلف مراحل کا حصہ ہوتا ہے،میڈیا الیکشن کمیشن کے لئے پل کا کردار ادا کرتا ہے،انتخابات میں مستند رپورٹنگ سب سے اہم ہے تاکہ عوام تک درست معلومات کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے،دونوں رہنماؤں نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی








