بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی ملک بھر سے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی،محمدسلیم بھٹی

اسلام آباد:پیپلز پارٹی ملک بھر سے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی، الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔محمدسلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے بلاول بھٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پارلیمانی بورڈوں کے اعلان کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے تحفظ اور استحکام کے لئے کوشاں ہے، ہماری جمہوری تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر سامراجی استعمار کے خلاف جمہوری جدوجہد کے لئے قربانیاں دی ہیں،  بھٹو خاندان نے ہر دور حکومت میں پاکستان کے مزدور،کسان،نوجوان، خواتین اور تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں محنت کش کسانوں، دانشوروں اور نوجوانوں پر مشتمل ٹیم الیکشن میں پیش کرے گی جو عوامی حمایت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک بھر میں حکومت بنائے گی، کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ بلاول بھٹو نے 16 ماہ کی وزارت خارجہ کے محاذ پر پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا حضق ادا کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی میراث کے وارث ہیں جنہوں نے نہ صرف مسلم امہ بلکہ اقوام عالم م،یں پاکستان کو نمایاں مقام دلانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہوئے ایٹمی قوت سے بھی کامیابی دلائی، سلیم بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر مہنگائی اور بے روزگاری ختم کر نے کے لئے ٹھوس پالیسیاں اپنا کر ملک وقوم کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کرے گی، سابق صدر آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو نے پاکستان اور پنجاب کے دل لاہور میں سیاسی ڈیرے لگا کر پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کا شاندار آغاز کردیا ہے ملک بھر سے جمہوری سوچ کے حامل افراد کا پیپلز پارٹی میں شمولیتی پروگرام صدر ذرداری کی فہم وفراست کا نتیجہ ہے۔پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ملکو وقوم کو ترقی اور استحکام کے لئے دنیا میں باوقار طریقے سے ذندہ رہنے کے لئے جمہوری حکومت قائم کر کے قانون کی حاکمیت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور تمام قومی اداروں کا آئین کے تحت کام کرنا ضروری ہے۔  سلیم بھٹی نے مذید لہا کہ پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر وہ باقی ماندہ وزارتیں جو 18 ترمیم کے وقت صوبوں کو منتقل ہونے سے رہ گئی تھیں ملک وقوم کے مفاد میں صوبوں کے حوالے کر کے مذید صوبائی خود مختاری قائم کرے گی جس سے قومی وسائل میں بھی کفایت شعاری آئے گی،پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں سیلاب سے متاثترہ افراد میں جو بے گھروں کو گھروں کی تکمیل کا کام شروع کیا ہے وہ بھٹو شہید کی عوامی سوچ کا مظہر ہے، پیپلزپارٹی سندھ کی طرز پر باقی صوبوں میں صحت و علاج کے حوالہ سے جدید سہولیات مہیا کرے گی، جن میں این آئی سی وی ڈی اور جگر ٹرانسپلانٹ قابل ذکر ہیں۔پیپلز پارٹی عوام کی بجائے اشرافیہ کے اخراجات کم کر کے عوامی قربانیوں سے مظلوم عوام کو نکالے گی۔بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق پیپلز پارٹی عوام کو معاشی ناہمواریوں سے نکال کر استحکام اور خوشحالی کے دور میں لائے گی اور ماضی کی طرح کسانوں، مزدوروں،اور سرکاری ملازمیں کو خوشحال بنا کر غربت، بیروزگاری، بھوک اور افلاس کا خاتمہ کرے گی،