بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اس وقت عوام کے لئے سب سے بڑا چیلنج دو وقت کی روٹی ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ ٹکرائو کی سیاست نہیں چاہتے بلکہ معاملات کو عدالت میں فیس کرنے کیلئے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا ہے کہ میرے نالج کے مطابق تحریک انصاف کیساتھ جو لوگ استقامت کیساتھ کھڑے ہیں وہ ٹکرائو کی ساست نہیں چاہتے بلکہ ہر معاملے کو عدالت میں فیس کرنے کیلئے تیار ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ ہرچیز پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ بات چیت کے طریقے سے ہی معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے، اگر سب پارٹیاں اسی ٹریک پر آجائیں،تو یہ ملک کیلئے بہتر ہو گا، عوام اس وقت بہت دکھی ہیں۔
محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں لوگ بڑے پیار سے ملتے ہیں ،ان ایشوز کے حوالے سے مجھے کہتے ہیں کہ کوئی راستہ نکالیں کہ آپس میں صلح ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ صلح کا ایک طریقہ ہے کہ کبھی امید نہ چھوڑو، یہ سارے اس ملک کے لیڈرز ہیں،انہیں آپس میں مل بیٹھ کر اپنے تحفظات کو دور کرنا چاہیے۔
ایک اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہاگر بائولنگ کرا رہے ہیں تو امپائر کو گیند نہ ماریں ،ماضی میں بھی کہہ چکا ہوں کہ سب پارلیمنٹ میں رہ کر بات کریں ،اس وقت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، ہم جب باہر نکلتے ہیں تو ہماری آنکھوں میں بھی آنسو آجاتے ہیں ، دوسری طرف یہ حال ہے کہ اتنا شدید پولیٹیکل پولرائزیشن ہے کہ جس کے نتیجے میں عوام میں مایوسی پیدا ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے عوام میں شیدید مایوسی ہے ،اس وقت عوام کے لئے سب سے بڑا چیلنج دو وقت کی روٹی ہے، انہوں نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی لیڈرشپ سے بھی یہی سوال ہوتا ہے کہ آپ کیوں ٹکرائو چاہتے ہیں یہ آپ کو سوٹ نہیں کرتا۔