بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

باجوڑ(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس اور اینٹی کرپشن نے مشترکہ کارروائی کر کے سابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ پولیس اور اینٹی کرپشن نے خیبرپختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں سابق ایم این اے کی گرفتاری عمل میں آئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر حمید نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے کو گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گل ظفر خان کی اس انداز سے گرفتاری بزدلانہ فعل ہے۔