سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی شکیل شفقت شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے شہید شکیل شفقت کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ۔ شہبازشریف نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے قوم کے بیٹوں کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے قوم کے بیٹوں کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا،شہبازشریف








