بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اندازہ نہیں تھا نگران وزیراعظم اسی ہوٹل میں ہیں ورنہ کسی اور ہوٹل چلا جاتا: ملک احمد

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مسلم لیگ ( ن) کے رہنما ملک احمد خان لندن کے ایک ہی ہوٹل میں مقیم ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیراعظم سے ملاقات کے سوال پر ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ انوارالحق کاکڑ سے اچھی راہ و رسم ہے، میڈیا پر ملاقات کا اتنا ذکر نہ چلا ہوتا تو شاید مل ہی لیتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملاقات سے انوار الحق کاکڑ کی نیوٹرل پوزيشن پر سوال اٹھ سکتاہے تو ان سے ملنے سےگریز کروں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ اندازہ نہیںتھاکہ انوارالحق کاکڑ اسی ہوٹل میں ہیں ورنہ کسی اور ہوٹل میں چلا جاتا۔
ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ لندن ذاتی کام کے سلسلے میں آیا تھا، نگران وزیراعظم سے ہوٹل میں قیام کے دوران ملاقات نہیں ہوئی۔