بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی ایک بار پھر بھر پور سیاسی قوت بن کر ابھرے گی،میاں منیر ہانس

آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی،نہ کبھی ڈیل کی اور نہ ہی ڈیل کے ذریعے اقتدار میں آئے۔ صدر پی پی پی گلف
لاہور( ممتاز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر بھر پور سیاسی قوت بن کر ابھرے گی جبکہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔ اپنے ایک بیان میں میاں منیر ہانس نے کہا کہ نہ کبھی ڈیل کی اور نہ ہی ڈیل کے ذریعے اقتدار میں آئے اب کی بار جیالے کوئی بھی دھاندلی نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری عمل کو مظبوط بناکر ہر طرح کے اختیارات عوام کی نچلی سطح پر منتقل کر کے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، جو ہماری قومی غربت،مفلسی اور استحصال سے پاک معاشرہ کے قیام میں ممد ومعاون ثابت ہوگا۔