بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برسلز،ضمیر اکرم کی تصنیف ’’دی سکیورٹی امپریٹیو –، پاکستان نیوکلیئر ڈیٹرنس اینڈ ڈپلومیسی‘‘ کی رونمائی

برسلز (ممتازنیوز)بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے نے برسلز پریس کلب میں سفیر ضمیر اکرم کی تصنیف “دی سکیورٹی امپریٹیو –، پاکستان نیوکلیئر ڈیٹرنس اینڈ ڈپلومیسی” کی رونمائی کی میزبانی کی۔ اس تقریب میں برسلز میں مقیم سفیروں، سفارتی کور کے ارکان، اور تھنک ٹینک کمیونٹی اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سفیر ضمیر اکرم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی جوہری ڈیٹرنس کا بڑی طاقت کا حصول نہیں بلکہ یہ اپنی بقا اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کتاب نیوکلیئر ڈیٹرنٹ صلاحیت کے حصول کے لیے پاکستان کی قابل سفارت کاری کے ذریعے ادا کیے جانے والے اہم کردار کے بارے میںجائزہ پیش کرتی ہے۔
یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے اپنے اختتامی کلمات میں سفیر ضمیر اکرم کے اس کردار کا اعتراف کیا جو پاکستان کی نیوکلیئر ڈپلومیسی کے فروغ میں ادا کیا ۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے سے منسلک دنیا میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سفیر ضمیر اکرم کی کتاب کی رونمائی کے بعد سامعین کے ساتھ نیوکلیئر ڈیٹرنس کے مختلف پہلوؤں، اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کی مشینری کے مستقبل اور علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقے پرخصوصی مباحثہ منعقد ہوا۔
پاکستان کی فارن سروس میں ایک طویل اور شاندار کیرئیر کے حامل ضمیر اکرم آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ ڈپلومیسی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔