بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جمعیت علمائے اسلام پاکستان اورپی ٹی آئی کاانتخابی اتحاد بنانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مابین اہم ترین اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی ، پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی قیادت سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی نمائندگی امیر مولانا محمد خان شیرانی، مولانا گل نصیب خان اور مولانا عبدالخالق نے کی ،
ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں طے پایا کہ عوام کی آزاد اور منصفانہ رائے کی بنیاد پر الیکشنز کے نتیجے میں منتخب نمائندوں کو پاکستان میں حکمرانی کا موقع فراہم کیا جائے جو ملک کو موجودہ گھمبیر صورتحال سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل قریب میں دونوں جماعتیں باہم ملکر دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک اتحاد کی جانب بڑھیں گی جو ملک اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرسکیں گی۔