بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی واپسی کے لیے21 اکتوبرکی تاریخ حتمی ہے،ملک احمد

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے21 اکتوبرکی تاریخ حتمی ہے، شہباز شریف کی لندن واپسی قانونی امور پر مشاورت سے متعلق تھی ،مسلم لیگ(ن) کے ساتھ پیغام رسانی والی کوئی معاملہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمدنے کہاکہ نوازشریف کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات ہیں ، کوئی ایسا کیس نہیں کہ ان کی ضمانت نہ ہو ، سیاسی انتقام پرمبنی مقدمات کا انجام ہی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں مشاہدحسین سید کے بیان سے اختلاف کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے احتساب سے متعلق فیصلہ پارٹی کرے گی ۔جنرل باجوہ کی توسیع کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے تھاایک پارٹی مخالفت میں ووٹ ڈالتی تو کیاتاثرجاتا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام کی تکالیف کا مداواسب سے زیادہ ضروری ہے۔