بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یورپی یونین کی پاکستانی سیلاب متاثرین کےلئے 10لاکھ یورو امداد

یورپی یونین نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کےنقصان کے لئے دس لاکھ یورو کی امداد جاری کر دی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین نے گذشتہ ہفتوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کیلئےامداد جاری کی ، جس سے چاروں صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مددملےگی۔
کمشنر کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ضرورت مندوں کی مدد کیلئے پرعزم ہے امداد سے نقد ، گھروں کی تعمیر اور دیگر ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔یورپی یونین کے اعلامیہ کے مطابق یہ امدادی رقم پہلےسے مختص ساڑھے 16 ملین یورو کےعلاوہ ہے۔