لندن: مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر ن لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔مریم نوازچندروزقبل اہم پارٹی میٹنگز میں شرکت کی غرض سے لندن گئی تھیں۔ لندن میں قیام کے دوران انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے وطن واپس روانگی سے قبل بھی حسن نواز کے دفتر میں اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔مریم نواز 21 اکتوبر کو نوازشریف کی پاکستان واپسی پر ان کے استقبال کے انتظامات اور تیاریوں کی نگرانی کریں گی۔
مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں








