اسلام آباد(ممتازنیوز)پیپلزپارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھرنے کہاہے کہ نئی پارٹی کے لیے شایدخاقان عباسی کوہی قائل کررہے ہیں،شاہدخاقان تیارنہ ہوئے تو پھرپارٹی نہیں بنائی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہاکہ تین پارٹیاں اقتدارمیں رہیں،عوامی مسائل حل نہیں کرسکیںنئی پارٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی پارٹی سے متعلق ہمارے دوستوں کی مشاورت جاری ہے۔شایدخاقان کوہی قائل کررہے ہیں،اگر شاہدخاقان تیارنہ ہوئے تو پھرپارٹی نہیں بنائی جائے گی۔ آزادحیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔








