اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنماسابق وفاقی وزیرخرم دستگیرنے کہاہے کہ نوازشریف نے واپس آکرعدالت کے سامنے سرنڈر کرناہے، پہلے مینارپاکستان جائیں گے اور اگلے دن عدالت پیش ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خرم دستگیرنے کہاکہ درست بات یہ ہے کہ نوازشریف21 اکتوبرکوواپس آرہے ہیں،نوازشریف دوعدالتوں کی اجازت سے گئے تھے اور واپس بھی اجازت سے آئیں گے انہوں نے واپس آکرعدالت کے سامنے سرنڈر کرناہے،ان کے ائیرپورٹ سے عدالت جانے کے معاملے پر قانونی ٹیم مشاورت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ زیادہ امکان یہی ہے کہ نوازشریف پہلے مینارپاکستان جائیں گے اور اگلے دن عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ قوم کو سمجھاناہےکہ آج کی مشکلات کا ذمہ دارکون ہے؟








