بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

سی پیک نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ،چینی صدر

بیجنگ (نیوزڈیسک)) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں ۔
جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ پاکستان کی تمام حکومتوں کی جانب سے “بیلٹ اینڈ روڈ” کے تعاون کی فعال حمایت اور اس میں شمولیت کو بے حد سراہتے ہیں ۔ اس سال چین -پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران، سی پیک کی تعمیر نے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے، اور یہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کا ایک اہم تاریخی منصوبہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر اور فولاد جیسے مضبوط دوست ہیں۔ جب دنیا میں شدید نوعیت کی تبدیلیاں بڑھ رہی ہیں اور دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، ایسے میں چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دے رہا ہے اور پاکستان، قومی سلامتی، استحکام اور معاشی خود انحصاری کے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے۔ چین، پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مفید باہمی تعاون کو گہرا کرنے، اعلیٰ معیار کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر، نئے عہد میں چین -پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو تیز کرنے نیز عالمی و علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل نئے کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے