بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف دے دیا۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، لٹن داس 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو کر رہے ہیں، ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نجم الحسن شانتو نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کراؤڈ ہمیں سپورٹ کرے گا۔