لاہور(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق ترانہ جاری کردیا۔ترانہ جاری کرنے کی تقریب میں پارٹی کے صدرشہبازشریف، سینئرنائب صدروچیف آرگنائزرمریم نواز ودیگررہنماؤں نے شرکت کی ،تقریب کی میزبانی مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کی۔ ترانہ معروف گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔یہ ترانہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے،ترانے کا دورانیہ 2 منٹ 78 سیکنڈ ہے ،ترانے کے مرکزی بول ’’مشکل سے نکالو نوازشریف، اللہ کے فضل سے، اللہ کے کرم سے’’ کے الفاظ بنائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نیا پارٹی ترانہ 18 اکتوبر کو باضابطہ تقریب میں جاری ہونا تھا،پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری اور شہادتوں کے سوگ میں یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی،ترانہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی شعبہ نشرو اشاعت نے تیار کیا ہے۔









