بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

مسلم لیگ (ن) جیسے کارکن والی طاقت کسی اور کے پاس نہیں،مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، ماضی بھی مسلم لیگ ن کا تھا، حال اور مستقبل بھی ن لیگ کا ہے۔

صوبائی دار الحکومت میں مسلم لیگ ن کا ترانہ جاری کرنے کی تقریب ہوئی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سکرین پر ہاتھ ٹچ کر کے ن لیگ کا ترانہ لانچ کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نوازشریف، شہبازشریف کا سر جھکنے نہیں دیا، گزشتہ ایک ماہ سے ایک نئی مسلم لیگ کا جنم ہوا ہے، پچھلے ایک ماہ سے احساس ہوا کہ ن لیگ جتنی بڑی جماعت کوئی نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک ماہ سے کارکن متحد ہو کر استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں، مسلم لیگ ایک نئی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، مریم اورنگزیب کو خصوصی طور پر شاباش دیتی ہوں، آج ترانہ لانچ کر رہے ہیں، یہ ترانہ ن لیگ کے سیاسی اتار چڑھاؤ کی کہانی ہے۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج نوازشریف کا مخالف بھی امید لگائے بیٹھا ہے، 21 اکتوبر کو ن لیگ کا ایک اورعروج دیکھنے جا رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) جیسے کارکن والی طاقت کسی اور کے پاس نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں، شہباز شریف نے بڑے بھائی کے ساتھ وفا نبھائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خون کو گرما دینے والا ترانہ پیش کیا گیا ہے، مریم نواز، مریم اورنگزیب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس سے شاندار ترانہ نہیں بنایا جاسکتا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو یوتھ ونگ نے فقید المثال استقبال کرنا ہے، کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر پورا یقین ہے کہ تاریخ کا بڑا استقبال ہو گا، فقید المثال استقبال کر کے نواز شریف کا مان رکھنا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نوازشریف انشاء اللہ آئے گا اور ان کاموں کو دوبارہ شروع کرے گا، اس موقع پر شہباز شریف نے نعرے لگائے کہ “آئے گا بھی آئے گا اور سب کچھ واپس لے کر آئے گا”۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے