بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

نواز شریف دبئی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول ،ہفتےکی صبح پاکستان کیلئے روانگی شیڈول

 

دبئی: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے، وہ ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔
نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ پانچ افراد دبئی آئے ہیں، نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف دبئی میں اپنی صاحبزادی اسما نواز کے ساتھ ایمریٹس ہلز میں قیام کر رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم دبئی میں دو دن قیام کریں گے، اس دوران اپنے قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے۔
سابق وزیراعظم ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد میں قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
لاہور میں نواز شریف کے جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 12 ہزارپولیس اہلکار اور تین ہزار ٹریفک وارڈن ڈیوٹی دیں گے، قافلوں کے لیے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہےکہ نواز شریف کی واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شیڈول کے مطابق نوازشریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچےگا جہاں سے وہ لاہور روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا پلان وہی ہے جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا جب کہ احتساب عدالت نے بھی توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے