اورومچی(ممتازنیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اورومچی میں مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم سنکیانگ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور طلبا سےخطاب بھی کریں گے۔
جمعہ کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم سے سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری مازنگروئی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم سنکیانگ کے معروف تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے









