بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، نفرت انگیز بیانیہ، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن کے خاتمے، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اور یو این ڈی پی کے سیف ڈیجیٹل انوائرمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
جمعہ کوبرطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،برطانیہ کے ساتھ میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،یو این ڈی پی کے سیف ڈیجیٹل انوائرمنٹ پروگرام سے غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیہ کو پہچانے میں مدد ملے گی،یہ پروجیکٹ آن لائن سپیس پر غلط اور نفرت انگیز بیانیہ کی نشاندہی کرنے والے اہم سرکاری اداروں اور اہلکاروں کے علم، استعداد اور ہنر کو مزید بہتر بنائے گا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کو تربیت کی فراہمی کیلئے برطانیہ کے جدید میڈیا نصاب سے مدد لی جائے گی،انفارمیشن سروس اکیڈمی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی،انفارمیشن سروس اکیڈمی میں نفرت انگیز بیانیہ اور غلط معلومات کے حوالے سے آگاہی سیشنز منعقد کئے جائیں گے، ملاقات میں فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ فلم اور ڈرامہ کسی بھی ملک کی ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،وزیر اطلاعات نے برطانوی پولیٹیکل قونصلر کو ملک میں انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا،انہوں نے کہاکہ انتخابات وقت پر ہوں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا،برطانوی پولیٹیکل قونصلر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے