بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہین آفریدی کے کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ بے ضرر دکھائی دی، عرفان پٹھان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی بولنگ لائن پر تبصرہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں عرفان پٹھان نے کہا کہ بنگلورو کی فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں لینا پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی اعلیٰ کوشش ہے۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ بے ضرر دکھائی دی۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ء کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 368 رنز کا ہدف دےدیا۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔