بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

نوازشریف کی واپسی خوش آئند،ملکی مسائل کے حل کےلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، چودھری شجاعت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو جس طرح کے بحرانوں کا سامنا ہے حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی مفاہمت کو فروغ دیا جائے،تمام سیاستدان مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما چودھری امتیاز احمد رانجھا سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر چودھری وجاہت حسین بھی موجود تھے ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں ،امید ہے کہ وہ اب سیاسی مفاہمت کا راستہ اختیار کریں گے ، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میاں نوازشریف کو معیشت کی بحالی ، بیروزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کےلئے سخت محنت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان کو ذاتی مفادات بھلا کر ملک کےلئے کام کریں ۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے