بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

نواز شریف کا جاتی امرا میں مصروف دن، کل مری روانگی متوقع

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں مصروف دن گزارا اور مختلف افراد سے ملاقاتیں کیں۔ سابق وزیر اعظم نے اپنی لیگل ٹیم سے بھی ملاقات کی، تاہم اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سے ملاقات نہ ہو سکی۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کا کل لاہور سے مری روانہ ہونے کا امکان ہے، قائد ن لیگ کا چند روز مری میں قیام کا پروگرام ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار نے اپنی فیملیز کے ساتھ جاتی امرا میں ملاقات کی۔ قریبی رشتے داروں اور عزیز و اقارب بھی نواز شریف سے ملنے جاتی امرا پہنچے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی قائد کو ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ کی انتخابی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف کو مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات سمیت قانونی امور پر بریفنگ دی۔

اے این پی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور بھی نواز شریف سے ملاقات کرنے جاتی امرا پہنچے، تاہم انھیں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہ ملی جسکے بعد وہ واپس چلے گئے۔

غلام بلور نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بغیر اطلاع کے نواز شریف سے ملنے آئے تھے، اور اجازت نہ ملنے کے بعد پشاور جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف حفاظتی ضمانت پر ہیں جس کی مدت 24 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اس سے پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے جس کے بعد انکے وکلا عدالت سے نواز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کریں گے۔

 

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے