بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

سویلین کاسویلین عدالتوں میں ٹرائل،سپریم کورٹ کااہم فیصلہ ،حکومت کاکڑاامتحان

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 9مئی کو جی ایچ کیو ، کورکمانڈر ہائوس لاہور سمیت دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس بینچ کا فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ حکومت نے 102ایسے ملزمان جنہوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا کو گرفتار کر کے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا تاہم اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل اس کیس پر کوئی فیصلہ نہیں دیا تھا تاہم اس بینچ میں ان کیساتھ جو ججز شامل تھے وہ اس پانچ رکنی بینچ میں بھی تھے اوریہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کے مقدمات نہیں چل سکیں گے۔یہ ایک عدالتی فیصلہ ہے اور جو ملک آئین اور قانون کے تحت چلتے ہیں وہاں عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم کیا جاتا ہے اور ہماری حکومت کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا۔ حکومت کے پاس ایک آپشن موجود ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں ۔ 9مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں ایک افسوسناک سانحہ ہے جب حکومت نے عمران خان کو نیب کے ایک مقدمے میں گرفتارکیا تھا تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں شدید احتجاج کیا اور ان کے بعض رہنما اور کارکن فوجی تنصیبات کے اندر داخل ہو گئے اور وہاں انہوں نے نقصان پہنچایا لہذا قانون میں کسی حد تک یہ گنجائش موجود تھی کہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے سویلین کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جاسکتے ہیں اور ماضی میں ایسا ہو چکا ہے ۔ عمران خان کے دور میں 5 ملزمان کو فوجی عدالتوں سے سزائیں بھی سنائی گئی تھیں بہرحال آج کا فیصلہ دورس اثراث مرتب کرے گا ۔ دوسری جانب عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور 27اکتوبر کو عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے ۔ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ، سابق سفیر اسد مجید ، سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے علاوہ دیگر سرکاری افسران کوگواہوں کے طور پر عدالت طلب کیا گیا ہے ۔ اس کیس میں جرم ثابت ہونے پرپھانسی اور عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے اور اگر عدالت استغاثہ اور گواہوں کے ثبوتوں سے مطمئن نہ ہو تو وہ ملزمان کو بری بھی کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔ عمران خان کے وکلاء اس کیس میں انہیں لمبی سزا ملنے کی باتیں کر رہے ہیں حتیٰ کہ اعتزاز احسن بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو جلد سزا ہو جائے گی ۔ سائفر کیس بھی ملکی تاریخ میں ایک اپنی نوعیت کا اہم کیس ہے ، یہ کیس امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کی طرف سے بھجوائے گئے اس خفیہ مراسلے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس کی دستاویز کو عمران خان نے 27مارچ 2022کو اپنے جلسے میں لہرایا تھا اور اپنے حلف کے مطابق وہ اس طرح کی خفیہ دستاویز کو جلسے میں نہیں لہرا سکتے تھے اور اس معاملے میں سابق سرکاری افسران کے بیانات ثبوت کے طور پر عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں اب یہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ کب اور کیا فیصلہ کرتی ہے ۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیر کو وزیراعظم ہائوس میں ایک پریس کانفرنس اپنیدورہ چین کی کامیابیاں بیان کرنے کے لئے بلائی تھی لیکن وہ اخبار نویسوں کے ٹریپ میں آگئے اور اصل موضوعات سے ہٹ کر سیاسی اور میڈیا کے معاملات پر زیادہ گفتگو کی ، تلخ اور سخت سوالات بھی ہوئے اور وزیراعظم جوایک پڑے لکھے اور سنجیدہ سیاسی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں وہ اپنے جذبات کو کنٹرول نہ کر سکے اور پریس کانفرنس کا ماحول ایسا بنا جو نہیں بننا چاہئے تھا۔ ماضی میں کسی بھی وزیراعظم کی پریس کانفرنس میں نہ تو اتنی بدنظمی نظر آئی اور نہ ہی کسی وزیراعظم نے سخت سوالات کا اس انداز میں کبھی جواب دیا ۔بہرحال انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہیں انہیں اس بات کا ضرور کریڈٹ دینا چاہئے کہ ان کے دور میں ڈالر 335سے 275پر واپس آیا ، پٹرول کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 48 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کمی کا عام آدمی کو فائدہ کیوں نہیں پہنچ رہا اور اس کے لئے حکومتی مشینری کیا کررہی ہے ۔ لیول پلئنگ فیلڈ ملنے سے متعلق ایک سوال پر وزیراعظم غصے میں آگئے اور انہوں نے کہاکہ اگر 9مئی جیسا واقعہ جے یو آئی ، پیپلزپارٹی ، ن لیگ یا کسی اور جماعت نے کیا ہوتا تو پھر بھی میڈیا کے دوست یہی سوال کرتے اورکوئی اگر یہ کہے کہ میں نے برطانیہ میں وزیراعظم کے دفتر ٹین ڈائونگ کو آگ لگانی ہے اور پھر وہ قانون سے بچ جائے ، اگر وہاں ایسا نہیں ہو سکتا تو یہاں بھی ایسا نہیں ہو گا ۔وزیراعظم نے یہاں تک بھی کہاکہ اگر یہ حرکت جے یو آئی والوں نے کی ہوتی تو آپ لوگ جے یو آئی کے لوگوں پر ایف سولہ طیارے استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے ۔بہرحال وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں ورکنگ جرنلسٹس کے حقوق کے لئے بات کی ہے جو خوش آئند ہے اورسینئر صحافی ارشد شریف مرحوم کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کینیا کے صدر سے اپنی ملاقات کی تفصیلات بھی بتائیں اور کہا کہ میں نے کینیا کے صدر کے سامنے ارشد شریف کے قتل کی تفتیش کا معاملہ اٹھایا ہے اور کینیا کے صدر نے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔
تجزیہ

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے