بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

حکومت نوجوانوں میں ہاکی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ہاکی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم، اصلاح الدین صدیقی نے ملاقات کی،اصلاح الدین صدیقی نے وزیرِ اعظم کو اپنی سوانح عمری، ڈیش تھرو مائی لائف (Dash Through My Life) پیش کی،وزیرِ اعظم اور اصلاح الدین صدیقی کے درمیان پاکستان میں ہاکی کی موجودہ صوتحال، اس کی بحالی اور فروغ کے اقدامات پر گفتگوہوئی ،ہاکی لیجینڈ اصلاح الدین صدیقی نے گزشتہ شب ہاکی چیمپیئن شپ کے اختتامی میچ میں وزیرِ اعظم کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اصلاح الدین صدیقی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر وزیرِ اعظم کی خصوصی تعریف کی۔
نگراں وزیراعظم نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے کئی دہائیوں تک ہاکی کے میدانوں میں ملک و قوم کا نام روشن کیا، قومی کھیل ہاکی کی پاکستان میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،پاکستان میں ہاکی کو ایک مرتبہ پھر سے اسکا کھویا ہوا مقام دلوا کر رہیں گے،اصلاح الدین صدیقی جیسے لیجنڈ پاکستان کے اصل ہیروز ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نوجوانوں میں ہاکی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے