بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان قومی مفاہمت کے ایجنڈے کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنے پر آمادہ

اسلام آباد (ممتازنیوز ) ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان قومی مفاہمت کے حوالے سے بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے قومی مفاہمت کے ایجنڈے کے لئے قائدانہ کردار ادا کرنے پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی تجویز پر قومی کردار ادا کرنے کی حامی بھری ہے جن کی ملاقات منگل کو اسلام آباد میں ہوئی۔ محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مولانا فضل الرحمان قومی قیادت سے قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر بات کریں گے۔ پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کے قومی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے کام کیا جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان سے محمد علی درانی کی ملاقات کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہے جبکہ پاکستان مسلم (ن) کے قائد محمد نواز شریف بھی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں۔
دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی میڈیا سیل کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے