اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے نامزد مستقل مندوب بلال احمد نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے بلال احمد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بلال احمد کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا مؤقف بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔









