بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

عسکری فور کراچی میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عسکری فور کراچی میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور عسکری فور کراچی میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت ہونے پر مسترد کر دی۔ آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے عسکری فور کے پارکنگ ایریا میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے آرمی ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے درخواست دائر کرنے پرسوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ کا قانونی وجود کیا ہے؟آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ کے قانونی وجود کے بارے آئین، رول آف بزنس 1983 یا کسی قانون میں ذکر ہے؟کیا وفاقی حکومت کے ادارے اپنے کیسز میں پرائیویٹ وکیل ہائر کر سکتے ہیں؟
سپریم کورٹ نے کہا کہ قانونی وجود نہ رکھنے والے کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دینے پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ پر تعجب ہوا۔ قانونی وجود نہ رکھنے پر آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ درخواست دائر نہیں کر سکتی۔ اگر آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ متاثرہ فریق ہو تو وفاقی حکومت کے ذریعے درخواست دائر کرسکتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ موجودہ کیس میں آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ نے تو وفاقی حکومت، صدر مملکت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ کیا یہ وفاقی حکومت کا وفاقی حکومت کے ہی خلاف کیس ہے؟ آرمی جنرل ہیڈ کوارٹرز ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ کا حق دعوی ہو ہی نہیں سکتا۔ آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ نہ کوئی فلاحی ادارہ ہے اور نہ ہی کارپوریشن۔ جب ایک ادارہ آئین و قانون میں وجود رکھتا ہی نہیں تو درخواست کیسے دائر کر سکتا ہے؟

وکیل عابد زبیری نے کہا کہ آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ صدارتی آرڈر 1982 سے وجود میں آیا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صدارتی آرڈر میں آئین و قانون کا حوالہ کہاں ہے؟ جس پر عابد زبیری نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات پر افواج ملک کا بیرونی خطرات سے دفاع کرتی ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے عابد زبیری کو آرٹیکل 245 پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افواج کا آرٹیکل 245 سے باہر کوئی کام نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ انتہائی سینئر وکیل ہیں اور ایک قانونی وجود نہ رکھنے والے ادارے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ قانونی وجود نہ رکھنے والے درخواست گزار کا کیس نہیں سن سکتے۔ شکایت کنندگان کے وکیل موئز جعفری اسی لیے کنارہ کش ہو گئے کہ انہیں پتا تھا ان سے سنبھلے گا نہیں۔

عدالت نے شکایت کننگان کے وکیل موئز جعفری کی عدم پیشی پر خصوصی نمائندگی کی درخواست خارج کر دی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے