آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل شکست نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کو قومی ٹیم پر طنز کرنے پر مجبور کردیا۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک طنزیہ پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے 27 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔
گلوکار نے کہا کہ “جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔
Congratulations Pakistan on your victory against South Africa on Friday. #MazaAya #CricketWorldCup #WorldCup2023 #PAKvSA
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 25, 2023
علی ظفر کے ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کہا کہ گلوکار نے کچھ زیادہ ہی جلدی مبارکباد دے دی۔
ایک صارف نے علی ظفر سے پوچھا کہ “آپ بھی ابھی تک صدمے میں ہیں”۔
https://twitter.com/PsychoO_Says/status/1717103244605096438?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1717103244605096438%7Ctwgr%5E88d2ad0ef6c89dbd8bfd4c1796eb729b2c971951%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2556621%2F24
حسنین نامی صرف نے کہا کہ “علی ظفر مستقبل میں رہ رہے ہیں”۔
Wah ali zafar bhai living in the future
— Husnain Bukhari 🇫🇷🇵🇰 (@Husnainbukhari_) October 25, 2023
عرفان نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “میرے خیال میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی شکست نے آپ کو ڈپریشن میں ڈال دیا”۔
https://twitter.com/lifeofirfan/status/1717104844589150714?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1717104844589150714%7Ctwgr%5E88d2ad0ef6c89dbd8bfd4c1796eb729b2c971951%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2556621%2F24
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی اور تین میں شکست ہوئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔پاکستان کے اب چار میچ باقی بچے اور اگر پاکستان یہ تمام جیت جاتا ہے تو اسک ے زیادہ سے زیادہ ممکنہ پوائنٹس 12 ہوجائیں گے۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا، 31 اکتوبر کو بنگلا دیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔









