بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار اداکریں، پاکستان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار اداکریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہونا چاہئے، اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال ہر پاکستان کو سخت تشویش ہے، 6000 سے زائد فلسطینی شہادتوں پر تعزیت کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یو این سیکیورٹی کونسل فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے میں مکمل ناکام رہی، اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہو، اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی ناکامی کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے امیدیں ہیں، آج جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے کیا گیا ہے، یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم لوگوں کیخلاف پلان ایکشن میں آجائے گا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے