بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے،شہباز شریف

اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہارکرتے ہوئےبھارتی قبضے کی شدید مذمت کی،جمعہ کواپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے کھلی جارحیت کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر فوج کشی کی ،76 سال سے بھارت عالمی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جینیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،ناجائز قبضے کو طول دینے کےلئے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں ،5 اگست 2019 کو بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کی سیاہ تاریخ دوہرائی ۔
انہوں نے کہاکہ76 سال میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی جبر واستبداد کا ہر ہتھکنڈا ناکام ہوا ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر عوام اور قیادت کو ان کی دلیرانہ اور عظیم قربانیوں پر مشتمل تاریخی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری نسل در نسل اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادتیں اس غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں ،جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا 76 سال میں حل نہ ہونا اقوام متحدہ اور بحیثیت مجموعی عالمی برادری کی بڑی ناکامی ہے ۔

شہباز شریف نے کہاکہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے،مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں بہتا لہو دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے ،قابض افواج کے جنگی جرائم، نسل کشی اور تمام مظالم بند کرائے جائیں، ظلم کرنے سے ناجائز قابضین کا قبضہ جائز ہوا ہے نہ ہو گا،عالمی اداروں اور دنیا کو انسانی حقوق، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون پر یکساں اور بلاامتیاز عمل درآمد کرانا ہو گا مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے عوام کے بنیادی انسانی و قانونی حقوق اور استصواب رائے کا حق مل جانے تک اپنے مظلوم بھائیوں بہنوں کی مدد کرتے رہیں گے ،شہدا کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی دعا کرتے ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے