بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بھارتی قبضے کو 76 سال مکمل، کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں

اسلام آباد: جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہونے کے موقع پر آزاد و مقبوضہ وادی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے خصوصی پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے، جب کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود طے کرنے سے طاقت کے زور پر روکا۔ بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام نے دہائیوں سے قابض فوج کے ظلم و ستم برداشت کیے ہیں جب کہ طاقت کا استعمال کرکے بھی بھارت کشمیریوں کے عزم کو متزلزل کر سکا ہے نہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے جذبے کو کچلنے میں کامیاب ہوا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76 سال بیت گئے۔ 27 اکتوبر 1947 کو، بھارت نے پہلی بار اپنی فوجوں کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اتارا۔ تب سے آج تک بھارت نے اس علاقے پر زبردستی قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 76 برسوں میں بھارت نے جموں و کشمیر پر اپنی غیر قانونی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے آزمائے ہیں۔ تاہم، بھارت نے5 اگست 2019 سے ایک مذموم مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس کے تحت کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین میں ایک بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش زوروں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لینے چاہییں۔ بھارت کو جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا ہو گا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کروانا ہو گا ۔

پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے