اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وزیر اطلاعات مرتضی ٰسولنگی نے کہاکہ جمہوریت میں اختلاف رائے معمول کی بات ہے،میں خود صحافتی برادری میں سے ہوں،ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا حامی رہا ہوں اور اب بھی اس پر مکمل کاربند ہوں،ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے پریس لاؤنچ میںپی آر اے پی کے صدر عثمان خان اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا، مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے،تمام صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ عزت و احترام والا رشتہ رہا،بعض اوقات تلخ باتیں بھی ہو جاتی ہیں لیکن یہ جمہوریت کا حصہ ہے،ہم نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز بھی جاری کی تھی جو پوری نگران حکومت کی ترجمانی کرتی ہے۔
صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ عزت و احترام والا رشتہ رہا، مرتضی ٰسولنگی








