بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ : جنوبی افریقا کیخلاف 20 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گرگئی۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کیخلاف ہم نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،حسن علی اور اسامہ میر پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں، دو نوں کھلاڑیوں کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔