چنئی : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپنرز آج بھی نہ چل سکے۔ دو وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے۔
ورلڈکپ میں پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف بقاء کی جنگ لڑرہا ہے، میچ میں کامیابی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کی اُمید زندہ رکھے گی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 20رنزکے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر بیٹسمین عبداللہ شفیق 17 گیندوں پر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ 38رنز پر گری جب امام الحق 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
فی الوقت کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔
بھارتی شہر چنئی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا آغاز دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا، میچ کے آغاز سے کچھ دیر قبل چنئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا جو بعد ازاں تھم گیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی اور اسامہ میر پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ ضروری ہے اسی لئے میچ پر فوکس کریں گے، تمام شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، بیٹھ کر غلطیوں پر بات کی، کوشش کریں گے بہتر کرکٹ کھیلیں۔
دوسری جانب پروٹیز کے کپتان ٹیمبا بووما کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، البتہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بلے بازی کی طرف ہی جاتے۔









