بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسلام آباد کے دو بڑے اسپتالوں میں پاک فوج کے میڈیکل افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزارت قومی صحت نے شہر کے دونوں بڑے اسپتالوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انتظامی عہدوں پر مستقل تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق خط کے مطابق وزارت دفاع پمز اور پولی کلینک ہسپتال کے انتظامی افسران کی تعیناتی کے لئے پاکستان آرمی میڈیکل کارپس کے افسران نامزد کرے کیونکہ محکمہ صحت نے اپنے زیر انتظام اداروں میں کام کرنیوالے افسران پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وزارت قومی صحت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال(ایف جی پی سی) میں سیکنڈ مینٹ بنیاد پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدوں پر تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ کر قابل اور اہل افسران کی تعیناتی کیلئے مدد مانگ لی۔
وزارت دفاع کو لکھے گئے خط میں وزارت صحت حکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے اسپتالوں پمز اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک میں گریڈ اکیس کے قابل اور اہل افسران کی ضرورت ہے جو کہ وزارت صحت میں میسر نہیں ہے وزرات دفاع دونوں انتظامی افسران کی تعیناتی کیلئے افسران نامزد کرے۔
اسلام آباد کے دونوں اسپتالوں میں وزارت قومی صحت کے تحت کام کرنیوالے تجربہ کار قابل اور ماہر افسران موجود ہیں لیکن ان افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار ہے۔ ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ہم اسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں اور وزارت دفاع کو یہ مراسلہ اسی بنیاد پر لکھا گیا ہے تاکہ وہ پاکستان آرمی میڈیکل کور سے بہترین افسران ان اسپتالوں کے لئے نامزد کرے۔
وزارت صحت کا ماننا ہے کہ پاکستان آرمی میڈیکل کور سے افسران آنے کے بعد اسپتالوں کے انتظامی امور احسن طریقے سے حل کر کے مریضوں کے مسائل کا سدباب کیا جاسکے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے