پاکستان میں چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگیا۔
پاکستان میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا اور چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11 بج کر 02 منٹ پر ہوا۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ چاند گرہن رات ایک بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا اور گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندگرہن ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا کے مختلف حصوں، افریقہ اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
ماہرفلکیات پروفیسرجاوید اقبال کے مطابق کراچی میں چاندگرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 25 منٹ ہوگا، رات 11 بج کر ایک منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گی۔
انہوں نےکہا کہ رات ایک بج کر 14 منٹ پر جزوی چاند گرہن عروج پر ہوگا، چاند کے 6 فیصد حصے کو گرہن لگے گا، رات 3 بج کر 26 منٹ پرچاند گرہن کا اختتام ہوگا۔
پاکستان میں چاند کو گرہن لگنا شروع








