اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال چوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جوڈیلیور کرسکتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ فوری انتخابات ہوں ،مسلم لیگ ن نے ملک کوبار باربحرانوں سے نکالاملک کوان بحرانوں سے نکالنے کے لیے انتخابات بہت ضروری ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال چوہدری نےپی ٹی آئی کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہمارا موازنہ ان کے ساتھ کریں جنہوں نے کچھ کیا یہاں تو یہ کچھ کر ہی نہیں سکے پاکستان میں ہر بڑا منصوبہ مسلم لیگ نون نے بنایا پی ٹی آئی کا تو ہمارے ساتھ موازنہ ہی نہیں ہو سکتا یہ تو صرف ٹیوب ویلوں اور یوٹرن کا افتتاح کرتے رہے ہمارا مقابلہ ڈیلیور کرنے والی جماعت سے کریں یہ اربوں روپے واپس لانے کی فرضی باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے اور ایک پوری جنریشن کو تباہ کرنے کے علاوہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ، لوگ ہمارے کام پر ہم پر اعتماد کرتے ہیں 2017 میں ترقی کرتے ملک کے وزیراعظم کو اٹھا کر اس تانگہ پارٹی کے لیے پھینک دیا جس نے ملک کو بحرانوں کی نذر کر دیا ہے ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ہمیں 2017 سے ہی کام شروع کرنا ہوگا ان 16 ماہ کی حکومت میں تو ہم نے ان کی ناہلی سے ہونے والی تباہی بربادی سے دو چار ملک کو سنبھالا دیا ملک کو قرض میں دھکیلنے والی اداروں کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر عوام کو ریلیف دینا ہوگا ملک کو بحرانوں سے نکال کر بہتری کی طرف لے کے جائیں گے ہمارے علاوہ اور کسی میں یہ اہلیت نہیں ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکے
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیےجلد انتخابات بہت ضروری ہیں،دانیال چوہدری








